آسٹریلیا کیخلاف چار روزہ پریکٹس میچ کیلئے پاکستان اے ٹیم کااعلان


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کیخلاف چار روزہ پریکٹس میچ کیلئے پاکستان اے ٹیم کا اعلان کردیا ۔ اسد شفیق کی قیادت میں چودہ رکنی ٹیم چھبیس ستمبر کو دبئی روانہ ہوگی جہاں آسٹریلیا کیخلاف انتیس ستمبر سے دو اکتوبر تک میچ کھیلا جائے گا کھلاڑیوں میں اسد شفیق ( کپتان ) سمیع اسلم ، عابد علی ، افتخار احمد ، عثمان صلاح الدین ، سعد علی ، آغا سلمان ، محمد رضوان ( وکٹ کیپر ) وقاص مسعود ، وہاب ریاض ، راحت علی ، عامر یامین ، عمید آصف ، سعود شکیل شامل ہیں توصیف احمد بصور منیجر ، حافظ سجاد اکبر بطور ہیڈکوچ ، عبدالرحمن اسسٹنٹ کوچ ، عبدالمجید فیلڈنگ کوچ ، حافظ نسیم الرسول فزیو ، یاسر ملک ٹرینر اور عثمان ہاشمی بطور اینالسٹ ٹیم کے ہمراہ ہونگے۔

error: Content is protected !!