آسڑیلوی فاسٹ بائولر پیٹ کمنز فٹنس مسائل کا شکار ہو گئے

سڈنی(سپورٹس لنک رپورٹ) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی مشکلات میں کمی نہیں آرہی۔ اسٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ کی معطلی نے بیٹنگ لائن کو تو کمزور کردی ہے اب اسے بولنگ لائن کی جانب سے تشویش لاحق ہورہی ہے۔ آسٹریلوی کیمپ سے 2 دن قبل مچل اسٹارک کے فٹ ہونے اور پاکستان کے خلاف سیریز میں شرکت کے روشن امکانات کی خبر تھی تو گزشتہ روز ایک تشویشناک خبر نے کیمپ میں پریشانی کی لہر دوڑادی، فاسٹ بولر پیٹ کمنز جو آسٹریلیا کے لئے مسلسل 13 ٹیسٹ کھیل رہے تھے، تاحال اپنی فٹنس کور نہیں کرسکے ہیں۔ واضح امکان ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف عرب امارات میں ہونے والی سیریز میں شامل نہیں ہوسکیں گے۔ آسٹریلیا کے تینوں لیڈنگ فاسٹ بولر پیٹ کمنز، مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ ان فٹ ہونے کی وجہ سے پریکٹس سے محروم ہیں۔

error: Content is protected !!