ایشین گیمز،،پاکستان کا 245 رکنی دستہ ہی شرکت کریگا

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) جکارتہ ایشین گیمز میں پاکستان کا 245 رکنی دستہ ہی شرکت کرے گا ۔ اس بات کا فیصلہ پی او اے ایگڑیکٹو کمیٹی کا اجلاس میں کیا گیا جو  صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن لیفٹنینٹ جنرل (ر) عارف حسن کی صدارت میں ہوا۔ پی ایس بی نے تمام انتظامات مکمل کرنے یقین دہانی کرا دی ہے اور کہا کہ اضافی فنڈز کی کٹوتی فیڈریشنز کی گرانٹ سے نہیں کی جائے گی ۔ پی او اے نے نیشنل گیمز کرانے کا فیصلہ بلوچستان حکومت کے رضا مندی پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔ اگلے برس سے نیشنل یوتھ گیمز کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عارف حسن نے کہا کہ جوڈو کے تین کھلاڑیوں کو ایشین گیمز میں شرکت کا اہل قرار دے دیا گیا ہے۔ وہ پی او اے کے جھنڈے پر شرکت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کا نقصان نہیں چاہتے تمام اخراجات پی او اے برداشت کرے گی۔ کھلاڑیوں میں دو مرد اور ایک خاتون شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جوڈو فیڈریشن کا پی او اے کے ساتھ تنازع چل رہا ہے ۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے دوبارہ انتخابات کے لئے انٹرنیشنل سائیکلنگ سے رابطہ کیا جائے گا ۔ بارہا کوشش کے باوجود مصالحت کا عمل مکمل نہیں ہو سکا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نئے ایتھلیٹس کمیشن کے چئیرمین گولڈ میڈلسٹ کامن ویلتھ گیمز انعام بٹ ہوں گے۔

error: Content is protected !!