حضرت اﷲ زیزئی نے ٹی ٹونٹی میں تیز ترین ففٹی کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا،ویڈیو دیکھیں


شارجہ(عبدالرحمان رضا) افغانی کرکٹر حضرت اﷲ زیزئی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں تیز ترین ففٹی کا کرس گیل اور یووراج سنگھ کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا، وہ ٹی ٹونٹی میں ایک اوور میں 6 چھکے لگانے والے دنیا کے تیسرے بلے باز بھی بن گئے۔ یووراج سنگھ نے 2007ء میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں 12 گیندوں پر تیز ترین نصف سنچری بنا کر تاریخ رقم کی تھی جبکہ کرس گیل نے 2016ء میں بگ بیش لیگ میں 12 گیندوں پر تیز ترین نصف سنچری بنا کر یووراج کا عالمی ریکارڈ برابر کیا تھا، انہوں نے افغانستان پریمیئر لیگ میں کابل زوانان کی نمائندگی کرتے ہوئے بلخ لیجنڈز کے خلاف میچ میں دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے حریف باؤلرز کا بھرکس نکال دیا، انہوں نے 12 گیندوں پر 7 چھکوں تین چوکوں کی مدد سے نصف سنچری سکور بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا، انہوں نے 17 گیندوں پر 7 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 62 رنز کی اننگز کھیلی، حضرت اﷲ زیزئی نے عبداﷲ مزاری کو ایک اوور میں چھ چھکے بھی رسید کئے۔

https://youtu.be/GzB5Z06D9jQ?t=7

error: Content is protected !!