ورلڈ جوجٹسو چیمپیئن شپ 03 تا 11 نومبر 2021 کوابو ظہبی میں منعقد ہوگی۔

پاکستان جوجٹسو کے کھلاڑی ورلڈ چیمپیئن میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔تفصیلات کے مطابق ابودھبی میں 03 تا 11 نومبر 2021 کو ورلڈ جوجٹسو چیمپیئن کا انعقاد ہونے جا رہا ہے جس میں ورلڈ کے ٹاپ کھلاڑی اس ایونٹ میں شریک ہوں گے۔

ذوالفقار علی ٹیم کوچ/منیجر کے طور پر پاکستان کی نمئنداگی کریں گے اور پاکستان کے ٹاپ جوجٹسو پلیرز محمد علی رشید، دلاور خان سننن، محمد یوسف علی، محمد روحان خان اسرا وسیم اور حرمت منصور چیمپیئن شپ میں پاکستان کی نمئنداگی کریں گے اور طارق علی ٹیم کی سربراھی کے ساتھ جے جے آئی ایف کی ورلڈ کانگریس میں پاکستان کی نمائندگی بھی کرینگے۔

پاکستان جوجٹسو فیڈریشین کے صدر خلیل احمد خان نے امید ظاہر کی کہ ھمیشہ کی طرح ہمارے کھلاڑی ملک و قوم کا نام ضرور روشن کرنے میں کامیاب ہونگے اور قوم سے گرین ٹیم کے لیے خاص دعاؤں کی اپیل بھی ھے۔

error: Content is protected !!