دھونی یہ کام نہیں چلے گا،،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا واضح اور دو ٹوک جواب

دبئ(سپورٹس لنک رپورٹ)آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے بھارتی وکٹ کیپر اور سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کوبھارتی فوج کی حمایت والے گلوز پہننے سے روک دیا۔آئی سی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کرکٹ قوانین کے مطابق کسی بھی کھیل کے سامان پر کوئی پیغام یا لوگو چسپاں نہیں کیا جا سکتا۔ترجمان کے مطابق ایم ایس دھونی کے وکٹ کیپنگ گلوز پر چسپاں لوگو قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے ون ڈے میں دھونی جب وکٹ کیپینگ کے لیے میدان میں آئے تو ان کے دستانوں پر بھارتی اسپیشل فورس کا نشان موجود تھا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بی سی سی آئی کو دھونی سے ان کے گلووز سے لوگو ہٹانے کی ہدایت جاری کی۔جواب میں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے آئی سی سی کو اس ضمن میں نرم رویہ اختیار کرتے ہوئے دھونی کو فوجی لوگو والے دستانے پہننے کی اجازت دینے کی درخواست کی۔آئی سی سی کی جانب سے بھارت کے لیے ہمیشہ نرم رویہ برتا گیا اس لیے معاملہ صرف تنبیہ پر ہی ٹل گیا۔ چار سال قبل جب مسلمان انگلش کھلاڑی معین علی پر ہاتھ پر’غزہ کو بچاؤ، فلسطین کو آزاد کراؤ’ کا بینڈ پہننے پر ایک میچ کی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

error: Content is protected !!