پاکستان سپر لیگ، آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا ٹکرائو

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا ٹاکرا ہوگا۔کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں پی ایس ایل 8 کے مقابلوں کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان میچ آج شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔ کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم جب کہ پشاور کے کپتان بابر اعظم ہوں گے۔

 

 

 

سکیورٹی فورسز نے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے ہیں جبکہ ٹریفک پلان بھی مرتب کرلیا گیا ہے۔ڈالمیا روڈ پر واقع غریب نواز فٹبال گراؤنڈ میں پارکنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں، شائقین کو بذریعہ شٹل سروس سٹیڈیم لے جایا جائے گا۔

 

 

 

میچ کے دوران سٹیڈیم سے ملحقہ سڑک کا ایک ٹریک ٹریفک کیلئے بند رہے گا، ایس ایس یو کے ایک ہزار کمانڈوز سمیت ساڑھے آٹھ ہزار پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پاک فوج سٹینڈ بائی ہو گی۔

error: Content is protected !!