سپورٹس پالیسی کے تیاری کے حوالے سے سپورٹس بورڈ پنجاب میں سپورٹس تنظیموں کے نمائندوں سے مشاورتی اجلاس

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے سپورٹس پالیسی کی تیاری کے سلسلہ میں مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، جمعرات کے روز اس حوالے سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت سپورٹس بورڈ پنجاب کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر اعجاز اصغر اور ڈائریکٹر سپورٹس محمد حیفظ بھٹی نے کی،اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زشاہد نظامی، طارق وٹو ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر رئیس الرحمٰن اور چیف کنسلٹنٹ شاہد فقیر ورک سمیت پنجاب کی تمام سپورٹس ایسوسی ایشنز اور فیڈریشنزکے نمائندوںفٹ بال کے سردارنوید حیدر، اتھلیٹکس کے سلمان اقبال بٹ،بیس بال کے سید فخر شاہ ،ونٹر گیمز کے ڈاکٹر عظیم لکھوی ، ووشو کے عامر شہزادبٹ، والی بال کے ایم بی جاوید، کراٹے کے محمدندیم، کشتی رانی کے منیر، احمد حسن، تیر اندازی کے سید ذوالفقار علی،نیٹ بال کے بشیر گل ،باکسنگ کے رانا زاہد،محمد طارق، جوڈو کے طارق حسین، لان ٹینس کے عاصم رضا، جوجسٹو کے مرزا فاروق، بیڈ منٹن کے طیب سہیل، سائیکلنگ کے وقار علی، جمناسٹک کے عدیل اصغر، ریسلنگ کے غلام فرید، کبڈی کے طاہر ولید جٹ، تائیکوانڈو کے اظہار الحق و دیگر نے شرکت کی۔


اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کنسلٹنٹ سپورٹس بورڈ پنجاب ڈاکٹر اعجاز اصغر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق سپورٹس کے فروغ اور ترقی کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں، ہر تحصیل میں سپورٹس کی جدید سہولتیں فراہم کرنے کے کام جاری ہیں، باصلاحیت کھلاڑیوں کی کم عمری سے ہی تربیت کی جائے گی تو ہم دنیا کا مقابلہ کرسکتے ہیں، اس لئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کے سرپرستی میں پنجاب کی سپورٹس پالیسی بنائی جارہی ہے تاکہ اس پر عمل کرتے ہوئے سپورٹس کو فروغ دیا جائے اور عالمی مقابلوں کے لئے اپنے کھلاڑیوں کو تیار کیا جاسکے،سپورٹس پالیسی تیار کرنے کے لئے تحصیل، ضلع اور ڈویژن سطح پر سہولتوں کی فراہمی اور ٹیلنٹ تلاش کرنے کے لئے سروے کررہے ہیں ، سپورٹس پالیسی تیار کرکے مشتہر کی جائیگی اور سب کی رائے لیکر اس کو فائنل کیا جائے گا،سپورٹس بورڈ پنجاب پنجاب کی سپورٹس ایسوسی ایشنز کیساتھ بھرپور تعاون کررہا ہے اور سپورٹس پالیسی کی تیاری کے لئے بھی ان سے مشاورت کی جارہی ہے۔

ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپورٹس کے جدید انفراسٹرکچر کے لئے سپورٹس پالیسی کا ہونا ضروری ہے، 8 سال بعد سپورٹس کیلنڈر کی بحالی اور پنجاب گیمز کے انعقاد کی طرح سپورٹس پالیسی کی تیاری بھی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کے اہم کارناموں میں شامل ہے،سپورٹس پالیسی سے سپورٹس کلچر پروان چڑھے گا،سپورٹس تنظیموں کے نمائندوں نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی بار سپورٹس پالیسی کی تیاری مستحسن اقدام ہے، سپورٹس پالیسی سے کھلاڑیوں کیلئے ایک سمت مقرر ہوگی جس سے سپورٹس کو فروغ ملے گا، نوجوانوں کو سپورٹس میں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع ملیں گے۔

error: Content is protected !!