عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان کی کٹ کا کیسا رنگ اور ڈیزائن ہوگا؟

دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)ورلڈکپ 2019 کا باقاعدہ آغاز ہونے میں چند روز ہی باقی ہیں اور شائقین کرکٹ کو اپنی ٹیم کی جرسی کا بے تابی سے انتظار ہے۔کرکٹ کے سب سے بڑے میلے کے لیے اب تک آسٹریلیا، جنوبی افریقا، بنگلادیش، سری لنکا اور افغانستان کے کرکٹ بورڈز کی جانب سے جرسیوں کی رونمائی کی جاچکی ہے جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ بھی جلد قومی ٹیم کی ورلڈکپ کِٹ کی رونمائی کرے گا۔پی سی بی نے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے شائقین کو آگاہ کیا کہ ورلڈکپ 2019 کے لیے جرسی کی رونمائی کی تیاری کر رہے ہیں، ساتھ ہی پیغام میں 1999 کے ورلڈکپ میں پہنی جانے والی قومی ٹیم کی جرسی کی تصویر بھی جاری کی۔پی سی بی نے شائقین سے ان کی پسندیدہ یادوں کے بارے میں پوچھا تو شائقین کی جانب سے اپنی اپنی پسند کی جرسی جواباً شیئر کی جارہی ہیں، شاید ٹوئٹر صارفین کو پی سی بی کی ٹوئٹ سے گمان ہو چلا ہے کہ ورلڈکپ 2019 کی قومی ٹیم کی جرسی ورلڈکپ 1999 کے مشابہہ ہوگی۔شاہد شاہ نامی ٹوئٹر صارف نے ایک تصویر شیئر کی اور گزارش کی کہ پاکستان ٹیم کو ہلکے سبز رنگ کی کٹ اچھی لگتی ہے اور یہ 1999 کے ورلڈکپ کے مشابہ بھی ہے، سادہ ڈیزائن میں اچھا دکھنا۔ٹوئٹر صارف ایم حنیف گرافکس ڈیزائنر ہیں اور انہوں نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کی جرسی کچھ اس طرح کی ہونی چاہیے۔دانش یوسفزئی نے اپنی شیئر کردہ کٹ سے متعلق کہا کہ ورلڈکپ 2019 کے لیے یہ کٹ بہت بہتر رہے گی۔ندیم عباس نے ایک تیار کردہ جرسی شیئر کی جس پر پی سی بی اور ورلڈکپ کے ‘لوگو’ کے علاوہ مارخور کی تصویر نمایاں ہے اور کِٹ گہرے سبز اور ہلکے سبز رنگ میں تقسیم ہے، صارف نے سوال کیا کہ یہ کِٹ کیسی رہے گی؟۔محمد خان آفریدی نامی ٹوئٹر صارف نے فرمائش کی کہ ان کی شیئر کردہ تصویر میں دکھائی دینے والی جرسی دوبارہ ہونی چاہیے۔

error: Content is protected !!