قومی انڈر-19 فٹ بال ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں تین روز ٹرائلز 4 اکتوبر سے لیہ میں شروع ہو نگے

اسلام آباد ( نواز گوھر ) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اے ایف سی انڈر-19 فٹ بال چیمپیئن شپ میں شرکت کے لئے قومی ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں تین روز ٹرائلز 4 اکتوبر سے ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس، لیہ میں شروع ہو نگے۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی نارملائیزیشن کمیٹی کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر) مجاہد اللہ ترین کے مطابق ٹرائلز میں یکم جنوری 2001 سے 31 دسمبر 2002 کے درمیان پیدا ہونے والے کھلاڑی حصہ لینے کے اہل ہونگے۔

کھلاڑی ٹرائلز کے وقت عمر کے ثبوت کے لئے شناختی کارڈ یا ب فارم، والدین کے شناختی کارڈ کی کاپی اور ٹرائلز کے لئے پوری کٹ (وردی) اپنے ہمراہ لائیں، ٹرائلز کے حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے طارق رشید کی سربراھی میں ٹرائلز کےلئے تین رکنی لوکل کوارڈینشن کمیٹی تشکیل دی ہے دیگر ممبران میں محمد عارف اور ساجد محمود شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے ایف سی انڈر-19 فٹ بال چیمپیئن شپ 2 سے 10 نومبر تک عراق میں کھیلی جائے گی۔

error: Content is protected !!