کھتری ویٹرن کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹرافی حمید الیون نے اپنے نام کرلی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کھتری ویٹرن کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں حمید الیون نے باآسانی مجید الیون کو 56رنز سے شکست دے کر فاتح ٹرافی اپنے نام کرلی۔ النادل البرہانی اسپورٹس کمپلیکس، کراچی میں کھیلے گئے فائنل میں حمید الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 15اوورز میں 7وکٹوں پر 128رنز اسکور کئے۔ حمید سوئٹر والا 35رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ عرفان نے 25رنز اسکور کئے۔

یحییٰ نے 28رنز کے عوض 2کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔حمید سوئٹر والا کو مین آف دی فائنل، ایان سوئٹر والا کو بہترین بولراور ایان سوئٹر والا بہترین بلے باز قرار پائے۔میچ کے اختتام پرکے سی سی اے کے سابق رکن ایگزیکٹیو، کے سی سی اے افضل قریشی نے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے ویٹرن کرکٹرز کے کرکٹ کے جنون کو سراہا کہ وہ تمام تر مصروفیت کے باوجود صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لے کر نہ صرف اپنی فٹنس کو برقرار رکھتے ہیں بلکہ ویٹرن مقابلوں میں حصہ لے کر دیگر ویٹرن کھلاڑیوں کو کرکٹ کی جانب متوجہ کرتے ہیں۔

مہمان خصوصی نے کھتری ویٹرن کرکٹ ٹورنامنٹ کے جملہ آرگنائزرز کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور ویٹرن کی سطح پر کرکٹ کے کھیل کو فروغ دینے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ بعدازاں افضل قریشی نے فائنلسٹ ٹیموں کے کپتانوں میں ونر اور رنر ٹرافی کے علاوہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کرکٹرز میں انعامات بھی تقسیم کئے۔ پہلے سیمی فائنل میں مجید الیون نے نسیم الیون کو 8وکٹوں سے زیر کیا۔ نسیم الیون نے مقررہ 12اوورز میں 8وکٹوں پر 58رنزبنائے۔

جوابی اننگز میں مجید الیون نے 2وکٹوں پر مطلوبہ ہدف 59رنز حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنائی۔ جواد ہرن والا32رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ شعیب کو 32رنز پر 2وکٹ ملے۔ دوسرے سیمی فائنل میں حمید الیون کو فضل الیون کیخلاف 8وکٹوں سے کامیابی حاصل ہوئی۔ فضل الیون نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور مقررہ 12اوورز میں 6وکٹوں پر 86رنز کا ٹوٹل حاصل کیا۔ فرحان چیمی 18اورفضل عیسانی اورزاہد16,16رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ایان سوئٹروالا نے 14رنز پر 3کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔حمید الیون نے 9اوورز میں فتح کو یقینی بنالیا جب 2وکٹوں پر 87رنز کا مجموعہ اسکوربورڈ پر لگایا گیا۔حمید سوئٹر والا 38رنز اور رضوان 20رنز اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔

error: Content is protected !!