پاک سری لنکا ٹی 20 کرکٹ سیریز ،محکمہ داخلہ کی سکیورٹی ٹیم کی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب سے ملاقات

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)اکتوبر سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہونے والی پاک سری لنکا ٹی 20 کرکٹ سیریز کے انتظامات کے حوالے سے محکمہ داخلہ کی سیکورٹی ٹیم نے ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی ظہور حسین کی قیادت میں جمعہ کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ سے ملاقات کی، اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری احسن منیر بھٹی، مینجر ایم آئی ایس عمران،ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان اور انچار ج سکیورٹی سپورٹس بورڈ پنجاب کرنل (ر) شبیر بھی موجو دتھے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے سکیورٹی ٹیم کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم اور پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں قائم سی سی ٹی وی کنٹرول روم کا دورہ کرایا۔

سکیورٹی ٹیم نے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے داخلی راستوں کا بھی معائنہ کیا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب نے بتایا کہ سی سی ٹی وی کنٹرول سے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے چپہ چپہ کی نگرانی کی جائے گی، پاک سری لنکا ٹی 20کرکٹ سیریز کے دوران ہر گیٹ اور ہر شخص کیمروں کی آنکھ کے سامنے ہوگا،پاک سری لنکا ٹی 20کرکٹ سیریز کے لئے بہترین انتظامات کررہے ہیں، شائقین کرکٹ کو جدید سہولتیں فراہم کریں گے، سکیورٹی ٹیم نے سپورٹس بورڈ پنجاب کے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک سری لنکا ٹی 20کرکٹ سیریز کے دوران سخت سکیورٹی رکھی جائے گی تاکہ ٹی 20کرکٹ سیریز احسن طریقے سے انجام پائے۔ ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی ظہور حسین نے کہا ہے کہ سکیورٹی ادارے ایک دوسرے سے رابطے میں ہوں گے، سیریز کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جارہے ہیں۔

error: Content is protected !!