قومی ٹیم کی ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت مشکوک ہوگئی

اسلام آباد ( سپورٹس لنک رپورٹ): قومی ٹیم کی ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے یہ چیمپئن شپ آئندہ ماہ 28 جون سے 6 جولائی تک جاپان میں کھیلی جائے گی جس میں ایشیائی سطح کے چودہ ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان، سنگارپور، ملائیشیائ، تھائی لینڈ، برونائی، تائیوان، ہانگ کانگ، جاپان، کوریا، بھارت، مالدیپ، سری لنکا، نیپال، فلپائن اور مکاﺅ کی ٹیمیں شامل ہیں، قومی خواتین ٹیم نے 2012 ء میں سری لنکا میں کھیلی گئی سائوتھ ایشین گیمز میں چاندی کا تمغہ کیا۔ ایشین یوتھ گرلز چیمپئن شپ منعقد ہونے میں ایک ماہ سے کم عرصہ ہے اور جس کی تیاری کے حوالے سے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے ابھی تک نہ تربیتی کیمپ لگایا اور نہ ہی تربیتی کیمپ کی کوئی حتمی تاریخ کا اعلان کیا، واضع رہے کہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے لئے قومی گرلز ٹیم کا چناﺅ گذشتہ برس نومبر میں  اسلام آباد میں کھیلی گئی آل پاکستان انٹربورڈز نیٹ بال چیمپئن شپ کے دوران کیا تھا

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں سے رابطہ کرنے پر انہوں نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے سپورٹس فیڈریشنز کی سالانہ گرانٹ روک رکھی ہے جس کی بنا پر کم وسائل ہونے کی بنا پر قومی گرلز ٹیم کو ایشین یوتھ گرلز چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے نہیں بھیجا سکتے، ہاں اگر حکومت اس سلسلہ میں پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کی مالی معاونت کرے تو قومی ٹیم ایشین یوتھ گرلز چیمپئن شپ میں شرکت کر سکتی ہے،قومی خواتین ٹیم کی کپتان قرةالعین نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں خواتین کے لئے مختلف شعبوں میں ترقی چاہتی ہے اور حکومت نوجوان لڑکیوں کو ایشین گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کو یقینی بنائے، انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے اپیل کی ہے کہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کو فنڈز مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کے لئے تربیتی کیمپ کے لئے خصوصی ہدایات جاری کریں تاکہ ہماری نوجوان لڑکیاں ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کر سکیں،

error: Content is protected !!