لالیگا لیگ،لائنل میسی کی ہیٹ ٹرک، بارسلونا پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست آگئی


ولنسیا(سپورٹس لنک رپورٹ)بارسلونا کے مایہ ناز کھلاڑی لائنل میسی کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت کلب نے لیونٹی کو پانچ صفر سے شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے، جاری لالیگا لیگ میں لائنل میسی کی جانب سے کی جانے والی یہ پہلی ہیٹ ٹرک ہے،ہیٹ ٹرک کرنے کے ساتھ ساتھ میسی کی ہی مدد سے باقی دو گول بھی سکور کئے گئے، اس کامیابی کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر بارسلونا کی ٹیم سرفہرست آگئی ہے، میچ کے اختتام پر لائنل میسی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی کارکردگی سے بہت خوش ہیں اور زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ ٹیم نے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے، ان کا کہنا تھا کہ آئندہ میچوں میں بھی ٹیم کیلئے بہترین کارکردگی دکھائوں گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم نے اب تک کھیلے گئے تمام میچوں میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے اور آئندہ میچوں میں بھی ٹیم جیت کے تسلسل کو جاری رکھے گی۔

https://youtu.be/4z4VIcSrUqw?t=247

error: Content is protected !!