چئیرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی شہلا رضا اور میر طارق بگٹی سے الگ الگ ملاقات

 چئیرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی شہلا رضا اور میر طارق بگٹی سے الگ الگ ملاقات
 ملاقات میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی

اسلام آباد : 26 اپریل 2024

چئیرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی شہلا رضا اور میر طارق بگٹی سے الگ الگ ملاقات ہوئی ہے ۔ ملاقات میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملائیشیا میں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے بھیجی جانے والی پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کے لیے ایک ہی قومی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ جس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن، پاکستان اسپورٹس بورڈ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے اہم عہدیداروں نے شرکت کی۔ میں قومی ہاکی ٹیم کی بحالی کے لیے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

وزیراعظم آفس میں ہونے اجلاس میں طارق بگٹی، سیدہ شہلا رضا، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پی ایس بی، شاہد اسلام، ڈائریکٹر اسپورٹس (ایچ ای سی) جاوید میمن اور اولمپیئن خواجہ جنید سمیت دیگر نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران کیے گئے اہم فیصلے یہ ہیں

 اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں بھیجے جانے والے کھلاڑیوں کی سلیکشن کے لیے ایک غیر جانبدار کمیٹی تشکیل دی جائیگی، رانا مشہود احمد خاں
کمیٹی میں ہیڈ کوچ رولینٹ اولٹمینز ، ڈی جی اسپورٹس اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندہ شامل ہو ں گے،رانا مشہود احمد خاں
اس مقصد کے لئے ایک نیشنل کیمپ السلام آباد میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کے زیر انتظام لگایا جائے گا، رانا مشہود احمد خاں تمام کھلاڑیوں کو میرٹ کی بنیاد پر سیلکٹ کیا جائے گا،

رانامشہود احمد خاں  تمام کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے جائیں گے اور باقاعدہ تربیت کا آغاز کیا جائےگا
یہ کھلاڑی دو تاریخ کو اذلان شاہ کپ کے لئے پاکستان سے روانہ ہوں گے

 فیڈریشن کے دیگر انتظامی معاملات کا فیصلہ وزیراعظم اگلے چند دن میں کر دیں گے،رانا مشہود احمد خاں
ملائیشیا میں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے بھیجی جانے والی پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کے لیے ایک ہی قومی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا! پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم اذلان شاہ ہاکی کپ میں شرکت کرے گی۔

واحد قومی تربیتی کیمپ اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگا، کراچی کیمپ کو کل تک اسلام آباد منتقل کردیا جائے گا۔

پاکستان اسپورٹس بورڈبشمول کراچی سے اسلام آباد جانے والے کھلاڑیوں کے لیے ٹرین کا کرایہ لاجسٹک سپورٹ فراہم کرے گا،

ایک تین رکنی سلیکشن کمیٹی، جس کی سربراہی رولینٹ اولٹمینز کر رہے ہیں اور جس میں ڈی جی پی ایس بی اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کے ایک نامزد امیدوار شامل ہیں، قومی کیمپ اور اذلان شاہ ہاکی کپ میں شرکت کرنے والی قومی ٹیم کے ٹرائلز کا انعقاد کرے گی۔

یہ فیصلے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے قومی ٹیم کی عظمت رفتہ کو بحال کرنے اور بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا وقار بحال کرنے کے عزم کو ظاہر کرتے ہی

error: Content is protected !!