مایہ نازووشو سٹار کھلاڑی تیمورجاویدچائنامیں18اکتوبرسے منعقدہ ورلڈچمپئن شپ میں اپناجوہر دکھائینگے

پشاور (غنی الرحمن /سپورٹس رپورٹر)پاکستان کا مایہ نازمارشل آرٹس سٹار کھلاڑی تیمورجاویدچائنامیں منعقدہ ایشین ووشوکنگفوچمپئن شپ میں شاندارکاکردگی دکھانے کے بعد ا ب چائناہی میں18اکتوبر سے منعقدہ ورلڈووشوچمپئن شپ میں اپناجوہر دکھاکرپاکستان کانام روشن کرینگے۔پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تیمورجاوید کا کہناتھاکہ انکے لئے آج فخر کا مقام ہے وہ چائنامیں منعقدہ ورلڈ ووشوکنگفوچمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کا حصہ بنااور اللہ کے فضل سے وہ اس عالمی چمپئن شپ میں دل کھول کرکاکردگی کا مظاہرہ کرکے پاکستان کیلئے میڈلز جیت لائوںگا۔انہوںنے کہاکہ جب سے ووشو فیڈریشن نے انہیں خوشخبری دی کہ وہ چائنامیں منعقدہ ووشوکنگفوکے ورلڈ چمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم میں شامل کرلیاگیاتو اس وقت سے اپنے کوچ نجم اللہ صافی کے نگرانی ٹریننگ شروع کردی اور اللہ کا فضل سے انکے کھیل میں پہلے سے کئی گناہ زیادہ بہتری آئی ہے وہ 17اکتوبر کو چائناروانہ ہونگے

تاہم اب انہیں ٹکٹ کا بہت مسلہ درپیش ہے کیونکہ انکے پاس اتنے پیسے نہیں کہ ٹکٹ اور ودیکر اخراجات برداشت کرے،حالانکہ پاسپورٹ پر ویزہ بھی لگ چکاہے ۔پشاور سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹس کے مایہ ناز سٹارکھلاڑی تیمور جاویدنے وزیر اعلیٰ محموخان،صوبائی وزیر کھیل محمد عاطف خان اور ڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک سے ہمدردانہ اپیل کی ہے وہ اس سلسلے میں انکی دادرسی کی جائے اور یہ اہم موقع انکے ہاتھ سے نہ نکل جائے ۔واضح رہے کہ تیمور جاوید نے حال ہی چائیناکے شہر شنگھائی میں منعقدہ شنگھائی ایشین ووشوکنگفوچمپئن شپ میں پاکستان کیلئے عظیم کارنامہ سرانجام دیکر برائونزمیڈل جیتاہے۔

error: Content is protected !!