نیشنل گیمز ، پنجاب آرچری ٹیم کے ایک روزہ ٹرائلز 27 ستمبر کو ہونگے

اسلام آباد ( سپورٹس لنک رپورٹ) نیشنل گیمز میں شرکت کے لئے پنجاب آرچری ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ایک روزہ ٹرائلز 27 ستمبر کو صبح نو بجے سے 4 بجے تک آرچری گرائونڈ نزد نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ہونگے۔ پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے بتایاکہ پاکستان آرچری فیڈریشن نے پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کی مشاورت سے ٹرائلز کے لئے تین رکنی سلیکشن تشکیل دی گئی ہے

کمیٹی کے ممبران میں ذوالفقار علی شاہ، میجر (ر) سعید سرور اور بابر تیمور شامل ہیں، انہوں نےکہا کہ منتخب ٹیم نیشنل گیمز میں شرکت کرے گی اور یہ گیمز 26 اکتوبر سے 2 نومبر پشاور کے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں کھیلی جائے گی جس میں ملک بھر سے 9 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، ہائر ایجوکیشن کمیشن، اسلام آباد، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

error: Content is protected !!