پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورۂ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

 

 

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان ، دو ٹیسٹ میچز گال اور کولمبو میں کھیلے جائیں گے، ٹیم دو روزہ وارم اپ میچ بھی کھیلے گی

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورۂ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز گال اور کولمبر میں کھیلی جائے گی۔

 

پہلا ٹیسٹ گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 16 سے 20 جولائی تک کھیلا جائے گا۔

یہ وہی اسٹیڈیم ہے جہاں پاکستانی ٹیم نے گزشتہ سال 342 رنز کا ہدف عبور کرکے

چار وکٹوں سے ٹیسٹ میچ جیتا تھا۔ یہ اس گراؤنڈ پر سب سے بڑا ہدف عبور کرے ٹیسٹ جیتنے کا ریکارڈ ہے۔

 

کولمبو کا سنہالیز اسپورٹس کلب 24سے 28جولائی تک دوسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا۔
پاکستانی ٹیم نے سنہالیز اسپورٹس کلب میں آخری مرتبہ 2014ء میں ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔اس میدان میں پاکستانی ٹیم چھ ٹیسٹ میچ کھیل چکی ہے جن میں سے ایک جیتا ہے ایک میں اسے شکست ہوئی ہے جبکہ چار ٹیسٹ ڈرا ہوئے ہیں۔

 

پاکستانی کرکٹ ٹیم 9 جولائی کو کولمبو پہنچے گی۔ ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی ٹیم 11اور12 جولائی کو دو روزہ وارم اپ میچ بھی کھیلے گی۔

پاکستانی ٹیم نے آخری مرتبہ گزشتہ سال جولائی میں سری لنکا کا دورہ کیا تھا جہاں کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر رہی تھی۔دونوں ٹیسٹ میچز گال میں کھیلے گئے تھے۔ پاکستان نے پہلا ٹیسٹ چار وکٹوں سے جیتا تھا ۔ سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میں 246رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز برابر کردی تھی۔

یہ پاکستانی ٹیم کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ25-2023 کی پہلی سیریز ہے۔

 

9 جولائی ۔ ٹیم کی کولمبو آمد۔

11 اور 12جولائی۔ وارم اپ میچ۔

16سے20 جولائی ۔ پہلا ٹیسٹ گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم۔

24سے 28 جولائی ۔ دوسرا ٹیسٹ ۔ سنہالیز اسپورٹس کلب کولمبو۔

پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ بابراعظم ( کپتان ) محمد رضوان ( وکٹ کیپر اور نائب کپتان ) عامر جمال۔ عبداللہ شفیق۔ ابرار احمد ۔حسن علی۔ امام الحق۔ محمد حریرہ۔ محمد نواز۔ نسیم شاہ۔ نعمان علی۔ سلمان علی آغا۔ سرفراز احمد۔ سعود شکیل۔ شاہین آفریدی اور شان مسعود۔

 

پاکستانی ٹیم کا سپورٹ اسٹاف یہ ہے ۔ ریحان الحق ( منیجر) گرانٹ بریڈبرن ( ہیڈ کوچ ) اینڈریو پیوٹک ( بیٹنگ کوچ ) مورنے مورکل ( بولنگ کوچ ) آفتاب خان ( فیلڈنگ کوچ ) عبدالرحمن ( اسسٹنٹ کوچ ) ڈریکس سائمین ( اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ ) کلف ڈیکن ( فزیوتھراپسٹ ) احسن افتخار ناگی ( میڈیا اینڈ ڈیجیٹل کانٹینٹ منیجر ) لیفٹننٹ کرنل ریٹائرڈ عثمان انوری ( سکیورٹی منیجر ) طلحہ اعجاز ( انالسٹ ) اور ملنگ علی ( میسیور )

 

error: Content is protected !!