سہیل طالب (چاند بھائی) میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں لاروش کرکٹ کلب اور منصورہ اسپورٹس کی کامیابی۔

 

 

سہیل طالب (چاند بھائی) میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں لاروش کرکٹ کلب اور منصورہ اسپورٹس کی کامیابی۔

 

شائنو اسپورٹس اور قذافی جیمخانہ کو شکست، قلبِ عباس اور علی حیدر کی نصف سینچریاں، احمد الطاف کی آل راؤنڈ کارکردگی۔

 

کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) فیڈرل اسپورٹس زون دو کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام منعقدہ سہیل طالب (چاند بھائی) میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں مذید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا

راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی گراونڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں شائنو اسپورٹس کی پوری ٹیم 28 اوورز میں 140 رنز بناکر آوٹ ہوگئی

 

قلبِ عباس نے 60 رنز حماس اعجاز نے 24 رنز اور نذیر شنواری نے 22 رنز اسکور کئے لاروش کرکٹ کلب کے بالاچ علی نے 21 رنز دیکر چار محمد اکرام نے 24 رنز دیکر تین اور احمد رضا نے 34 رنز دیکر دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں لاروش کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 143 باآسانی دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا علی حیدر نے ناقابل شکست 52 رنز اور علی حسن نے 41 رنز اسکور کئے شائنو اسپورٹس کے طحٰہ مقبول اور حماد اعجاز نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا

 

ایمپائرنگ کے فرائض بشیر عباسی اور زاہد اقبال نے سرانجام دئیے جبکہ صغیر احمد آفیشل اسکورر تھے دوسرے میچ میں قذافی جیمخانہ کی پوری ٹیم 33۰5 اوورز میں 136 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی ارسلان احمد نے ناقابل شکست 20 رنز جبکہ محمد عاقل اور افسر احمد نے 17، 17 رنز اسکور کئے منصورہ اسپورٹس کے سمیر خان نے تین جبکہ مزمل خان اور احمد الطاف نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا

جواب میں منصورہ اسپورٹس نے مطلوبہ ہدف 137 رنز باآسانی 14 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا احمد الطاف نے ناقابل شکست 67 رنز مصطفٰے جاوید نے 35 رنز اور سید شہیر علی نے ناقابل شکست 27 رنز اسکور کئے قذافی جیمخانہ کے ارسلان احمد نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض زاہد اقبال اور عامر سہیل نے سرانجام دئیے جبکہ مستجاب عالم آفیشل اسکورر تھے۔

 

 

error: Content is protected !!