نیشنل گیمز میں آرمی کی برتری برقرار، واپڈا دوسرے نمبر پر –

نیشنل گیمز میں آرمی کی برتری برقرار، واپڈا دوسرے نمبر پر ہےایتھلیٹکس میں پاکستان آرمی نے 870 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی –

پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ) پشاور میں جاری 33 ویں نیشنل گیمز میں آرمی کی برتری برقرار ہے تمام ایونٹس مکمل ہونے والے ہیں گیمز آج ختم ہوں گی۔ پاکستان آرمی 140، گولڈ، 116 سلور، 76برونز میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہے، واپڈا 126 گولڈ، 86 سلور اور 63 برونز میڈلز کے ساتھ دوسرے جبکہ نیوی 20 ، گولڈ،

21 سلور اور 14 برونز میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ پنجاب نے 9 سلور، 17 برونز، پی اے ایف نے چار گولڈ، آٹھ سلور، 22 برونز، ریلوے نے چار گولڈ، 11 سلور، 43 برونز، سندھ نے ایک گولڈ، آٹھ سلور 23 برونز، خیبر پختونخوا نے ایک گولڈ، دو سلور، 21 برونز، بلوچستان نے ایک گولڈ، تین برونز، ایچ ای سی نے

ایک گولڈ، چار سلور، 14 برونز، گلگت بلتستان نے ایک گولڈ جبکہ پولیس نے ایک سلور اور دو برونز میڈلز جیتے ہیں۔اتھلیٹکس میں آرمی نے اوور آل ٹرافی جیت لی، آرمی نے خواتین ایونٹ میں 6 گولڈ، 7 سلور، 11 برونز میڈلز، مرد ایونٹ میں 13 گولڈ، 14 سلور، 7 برونز میڈلز جبکہ مجموعی طور 19 گولڈ، 21 سلور، 19 برونز میڈلز اور 870 پوائنٹس حاصل کئے۔ واپڈا نے 22 گولڈ، 19سلور، 11 برونز میڈلز اور 828 پوائنٹس

کے ساتھ دوسری جبکہ پی اے ایف نے ایک گولڈ، ایک سلور، چار برونز میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی خیبر پختونخوا اتھلیٹکس میں ایک سلور اور پانچ برونز میڈلز جیتے۔نیشنل گیمز ایتھلیٹکس مقابلوں میں پاکستان آرمی نے مجموعی طور 19 گولڈ 21 سلور اور 19 برائونز میڈلز کے ساتھ 870 پوائنٹس کے

ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ، پاکستان واپڈا نے 22 گولڈ 19 سلور اور گیارہ برائونز کے جیت کر 828 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پاکستان ایئر فورس نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، ایک گولڈ ون سلور اور 4 برائونز میڈلز حاصل کئے ، خیبرپختونخوا نے 76 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی ، کے پی نے

ون سلور چاربرائونزمیڈل حاصل کئے ، پاکستان آرمی کی ماریہ مراطب نے چار گولڈ اور ایک برائونز میڈلز جیت کر بہترین ایتھلیٹکس کا اعزاز حاصل کی ، ماریہ مراطب نے انیس سالہ اولمپئن شبانہ اختر کا پرانا ریکارڈ بھی توڑا ،پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ اتھلیٹکس مقابلے اختتام پذیر ہو گئے جس میں مردوں

میں آرمی نے 14سونے15چاندی اور 7کانسی کے واپڈا نے آٹھ سونے 5چاندی اور9کانسی کے ائیر فورس نے ایک سونے ایک چاندی اور چار کانسی کے میزبان کے پی نے ایک چاندی اور دو کانسی کے  پنجاب نے ایک چاندی کا اور نیوی نے ایک کانسی کا تمغہ جیتا جبکہ اس کے علاوہ کسی بھی ٹیم کا کوئی بھی اتھلیٹ میڈلز

لینے سے قاصر رہا اسی طرح خواتین کے اتھلیٹکس مقابلوں کی دوڑ میں واپڈا اپنی بالادستی برقرار رکھنے میں کامیاب رہا اس نے 14سونے13چاندی اور 3کانسی کے تمغے جیتے جبکہ آرمی کی ٹیم اس کی قریب

ترین حریف رہی جس نے 6سونے 7چاندی اور 13کانسی کے تمغوں کے ساتھ خواتین مقابلوں میں دوسری ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ایک سونے ایک چاندی اور

دو کانسی کے ساتھ تیسری، میزبان کے پی نے دو کانسی اور پنجاب نے ایک کانسی کا تمغہ جیتا ان کے علاوہ9ٹیمیں خواتین ایونٹ میں ایک بھی میڈل نہ جیت پائیں البتہ مرد و خواتین کے مشترکہ نتائج میں آرمی پہلے اور واپڈا دوسرے نمبر پر رہی۔

error: Content is protected !!