آسٹریلیا میں پاکستانی قونصل جنرل معظم شاہ کی حمزہ خان سے ملاقات ; نقدی انعامات اور تحائف سے نوازا ۔

 

 

میلبورن(اپنے نمائندہ سے) آسٹریلیا میں پاکستانی قونصل جنرل سید معظم شاہ،نے ورلڈ جونیئر اسکواش کا ٹائٹل جیتنے والے حمزہ خان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس اینڈ کمیونٹی سیفٹی آسٹریلیا کے جسٹس آف دی پیس رانا شاہد جاوید بھی ہمراہ موجود تھے۔ پاکستان کا نام روشن کرنے پر حمزہ خان کو نقدی انعامات اور تحائف سے نوازا گیا۔

 

اس موقع پر رانا شاہد جاوید کاکہنا تھا کہ حمزہ خان پاکستان کا اثاثہ ہیں۔ عرصہ بعد ٹائٹل جتوانے پر حمزہ خان خراج تحسین کے مستحق ہیں اور جتنی ان کو داد دی جائےکم ہے۔

یاد رہے کہ حمزہ خان نے 37سال بعد پاکستان کو ورلڈ جونیئر کا ٹائٹل جتوایا جبکہ جان شیر خان نے آخری بار 1986 میں ورلڈ ٹائٹل پاکستان کے لیے جیتا تھا

 

 

error: Content is protected !!