ویمن چیمپئن شپ، آسٹریلیا نے پاکستان کو آخری ون ڈے میں بھی ہرادیا


کوالالمپور(سپورٹس لنک رپورٹ) آئی سی سی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں 89 رنز سے شکست دے کر فتوحات کی ہیٹرک مکمل کرلی۔ پاکستانی ٹیم 324 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 235 رنز بنا سکی۔ عالیہ ریاض کی نصف سنچری بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔ ایشلگ گارڈنر نے 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اور 3 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔انہیں عمدہ آل رائونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ پیر کو کوالالمپور میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا ویمن نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 324 رنز بنائے۔

الیزا ہیلی 97 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں۔ گارڈنر 62 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔ ثناء  میر نے 3، انعم امین نے 2 دیانا بیگ اور عالیہ ریاض نے ایک، ایک وکٹ لی۔جواب میں پاکستانی ویمن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 235 رنز بنا سکی۔ عالیہ ریاض کے سوا کوئی بھی کھلاڑی متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی۔ عالیہ کی 56 رنز کی اننگز بھی ٹیم کے کام نہ آئی۔ سدرہ امین 41، ناہیدہ خان 37، منیبہ علی 15، کپتان جویریہ خان 6، ندا ڈار 30 اور ثناء  میر 26 رنز بنا کر آئوٹ ہوئیں۔ گارڈنر نے 3 جبکہ ولیمنک، مولینکس اور کیری نے ایک، ایک وکٹ لی۔

error: Content is protected !!