36 ویں کراچی جیم خانہ عمر ایسوسی ائٹس رمضان فیسٹول میں عمر ایسوسی ایٹس نے فیضان اسٹیل کو با آسانی چھ وکٹوں سے شکست .

 

36 ویں کراچی جیم خانہ عمر ایسوسی ائٹس رمضان فیسٹول میں عمر ایسوسی ایٹس نے فیضان اسٹیل کو با آسانی چھ وکٹوں سے شکست دیکر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی،


کراچی جیم خانہ گراؤنڈ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے فیضان اسٹیل نے نو وکٹوں پر 103رنز بنا سکی،دانیال لیاقت نے

نصف سینچری 54 اور آصف محمود نے 27 رنز کی اننگز کھیلی،فاسٹ بولر ٹیسٹ سہیل خان نے 5 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کی جبکہ فواد خان نے 2 وکٹ حاصل کی،

جواب میں عمر ایسو سی ایٹس نے چار وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 104 رنز بنا لئے،دانش عزیز 32 اورکاشف علی نے 32 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، ذوالقر نین آفریدی نے

دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی عمیر شیخ نے عمر سی سی کے سہیل خان کو مین آف دی میچ ایوارڈ پیش کیا،راشد اسلم نے آفیشل اسکورر کے فرائض انجام دئے۔

error: Content is protected !!