پریمیئر لیگ :چیلسی نے آرسنل کو ہرا دیا

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ) انگلش پریمیئر لیگ فٹبال کے میچ میں چیلسی کی ٹیم نے آرسنل کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین دو سے ہرا دیا ہے۔انگلش پریمیئر لیگ کے میچ میں چیلسی نے نویں منٹ میں گول کر کے برتری حاصل کر لی۔ 20 ویں منٹ میں چیلسی کی جانب سے موراتا نے دوسرا گول داغ دیا۔آرسنل نے کم بیک کیا اور وقفے وقفے سے دو بار گیند کو جال میں پہنچا کر مقابلہ برابر کر دیا، کھیل کے 81 ویں منٹ میں چیلسی نے شاندار گول کر کے اپنی برتری تین دو کر دی جو آخر تک برقرار رہی۔

error: Content is protected !!