پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو کا فائنل کل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا

راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ)پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو کا چار روزہ فائنل غنی گلاس اور زرعی ترقیاتی بینک کے درمیان کل سے 24 اپریل تک پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز بغیر نتیجے کے ختم ہوئے ۔ پہلے سیمی فائنل میں پہلی اننگز میں زیڈ ٹی بی ایل کی ٹیم کو سٹیٹ بینک پر برتری حاصل تھی جس کی وجہ سے وہ فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔ دوسرے سیمی فائنل میں غنی گلاس کو پہلی اننگز میں کے پی ٹی پر برتری کی وجہ سے پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو کے فائنل میں رسائی حاصل ہو گئی۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 5لاکھ روپے اور رنراپ ٹیم کو اڑھائی لاکھ روپے نقد انعام سے نوازاجائے گا جبکہ مین آف دی فائنل میچ ، بہترین بلے باز، بہترین باؤلر اور بہترین آل رائونڈر کو پچاس، پچاس ہزار روپے نقد انعام دیاجائے گا۔

error: Content is protected !!