چیرٹی فٹبال میچ: یوسین بولٹ ٹریننگ کرنے لگے

اوسلو (سپورٹس لنک رپورٹ) جمیکا کے سابق ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے 10جون کو اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں ہونیوالے چیرٹی فٹبال میچ میں شرکت کیلئے ناروے کے فٹ بال کلب سٹرومس گوڈ سیٹ کے ساتھ ٹریننگ شروع کردی ، وہ انڈر19کلب ٹیم کے خلاف دوستانہ میچز کھیلنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔یوسین بولٹ فٹبال میں اپنی دھاک بٹھانے کے خواہشمند ہیں اور اس کیلئے وہ بورشیاڈورٹمنڈ کے ساتھ بھی ٹریننگ کرتے رہے ہیں ۔ڈرامن کے میرینلسٹ سٹیڈیم میں ٹریننگ کرنیوالے یوسین بولٹ چیرٹی میچ میں ورلڈ الیون کی قیادت بھی کرینگے ۔

error: Content is protected !!