ڈیوس کپ، بھارتی ٹینس ٹیم کی 59 سال بعد پاکستان آمد

 

 پاکستان میں انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے تحت شیڈول ڈیوس کپ ٹینس ٹائی میں شرکت کے لیے بھارتی ٹینس ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔

بھارت کی ٹینس ٹیم 59 سال بعد پاکستان آئی ہے، بھارتی ٹینس ٹیم آخری بار 1964میں  آئی تھی۔

 

بھارتی ٹینس ٹیم بذریعہ ہوائی جہاز اسلام آباد پہنچی اور ٹیم میں 5 کھلاڑیوں کے ساتھ دیگر آفیشلز میں دو فزیو اور ایک،ایک کوچ، منیجر اورکوآرڈینیٹر بھی شامل ہیں۔

ڈیوس کپ کے لیے اسلام آباد پہنچنے والی بھارتی ٹیم کے ہمراہ صحافی بھی پاکستان آئے ہیں اور بھارتی ٹینس ٹیم وفاقی دارالحکومت میں ٹینس کمپلیکس کے پاس مقامی ہوٹل میں قیام کرےگی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان بالترتیب 3 اور 4 فروری کو ڈیوس کپ ٹائی ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا جائےگا۔

واضح رہے کہ دہلی میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن نے 26 جنوری کو ڈیوس کپ میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والے بھارتی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کردیے تھے۔

 

 

error: Content is protected !!