پی سی بی کے زیراہتمام خیبرپختونخوا کے جنوبی اور ضم اضلاع میں خواتین کرکٹ ٹرائلز کا انعقاد

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام پہلی مرتبہ باصلاحیت خواتین کرکٹرزکوسامنے لانے کی غر ض سے ملک بھر میں ٹرائلز کا انعقاد کیا جا رہا ہے اسی سلسلے میں خیبر پختونخوا کی جنوبی اور ضم اضلاع سمیت پشاور ریجن کی خواتین کھلاڑیوں کے لیے گزشتہ روز قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں ایک روزہ ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اضلاع کے سو سے زائد خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی ٹرائلز لیول تھری کوچز ہاجرہ سروراوررحمت گل کی نگرانی میں منعقد ہوئے اس موقع پر اسٹنٹ منیجر ڈویلمپنٹ پاکستان کرکٹ بورڈشرجیل بھی موجود تھے،تفصیلات کے مطابق انڈر 19 وویمن ورلڈکپ اور وویمن پاکستان سپر لیگ کے لئے باصلاحیت خواتین کرکٹرز کو سامنے لانے کی غرض سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا کی جنوبی اورضم شدہ اضلاع سمیت پشاوریجن کے کھلاڑیوں کے لئے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا جس میں سوسے زائد خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی جنہوںنے باولنگ اوربیٹنگ میں اپنی صلاحیتوں کامظاہرہ کیا

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ہاجرہ سرور اور رحمت گل نے بتایاکہ خیبرپختونخوا میںپہلی مرتبہ پی سی بی کے زیراہتمام کرکٹ کی ترقی وترویج کے لیے خواتین کھلاڑیوں کیلئے ٹرائلز کاانعقاد کیا گیاجس کابنیادی مقصدانڈر19قومی کرکٹ ٹیم کے لیے کھلاڑیوں کاانتخاب کرناہے کیونکہ آئندہ سال جنوبی افریقہ میں انڈر19وویمن ورلڈکپ کے لیے بہترین ٹیم تشکیل دیناہے اورساتھ ہی خواتین پی ایس ایل کے لئے صوبے کی خواتین کرکٹ ٹیم کابھی قیام عمل میںلاناہے ان کا کہنا تھا کہ ٹرائلز تین مختلف ایج کیٹگری میںلیے گئے ہیں جس میں انڈر,19ایمرجنگ اورسنیئر کیٹگری شامل ہیںانہوںنے بتایاکہ اس سے قبل مردان اورایبٹ آباد میں بھی ٹرائلز کامیابی سے منعقد کئے جاچکے ہیں

انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوامیں مردوںکے ساتھ ساتھ خواتین میںبھی بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے تاہم ہماری کوشش ہے کہ چونکہ ہماراصوبہ پاکستان کامختلف کر کٹ مقابلون کافاتح ہیںکوشش کررہے ہیں تاکہ خواتین کرکٹ میںبھی ملکی سطح پربلند مقام حاصل کرسکیں انہوں نے آخر میں کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ خواتین کرکٹرزکو سامنے لانے کے لیے وقتافوقتا ،ٹریننگ کیمپیس،قومی وعلاقائی سطح پرمقابلے منعقدکرائیںگے تاکہ ان کوسیکھنے اورآگے بڑھنے کے بھرپورمواقع فراہم کئے جاسکیں اورساتھ ہی نیاٹیلنٹ بھی ابھرکاسامنے آئے۔

error: Content is protected !!