چیف آف نیول سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ،مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گیا


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ )دوسرے آل پاکستان چیف آف دی نیول سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ 2018؁ء کا آج تیسرا روز تھا۔پروگرام کے مطابق آج تین میچز کھیلے گئے۔ٹورنامنٹ کا پہلا میچ نیشنل بینک آف پاکستان اور سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے درمیان ہوا جس میں نیشنل بینک آف پاکستان نے3جبکہ سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے1 گول کیا۔ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ پنجاب پولیس اورسوئی سدرن گیس کمپنی کے مابین ہوا۔جس میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے7گول کیے جبکہ پنجاب پولیس کی ٹیم نے1 گول کیا۔جبکہ تیسرے دن کے کھیل کے آخری میچ میں پاکستان نیوی نے پورٹ قاسم اتھارٹی کے مقابلے میں2-0 سے کامیابی حاصل کی۔

error: Content is protected !!