ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کا پاکستان کرکٹ بورڈ کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے جمعرات کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا،سینئر جنرل مینجر آپریشنز اکیڈمی مشتاق نے ان کا استقبال کیا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے اکیڈمی میں انڈور پریکٹس کی سہولیات کا جائزہ لیا، سینئر جنرل مینجر آپریشنز اکیڈمی مشتاق نے ان کو اکیڈمی کے طریقہ کار اور سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے ماضی کے معروف آل رائونڈر مدثر نذر سے کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں انڈور پریکٹس کی سہولیات کے مطابق کھلاڑیوں کو پریکٹس کے سہولتیں فراہم کرے گا تاکہ نوجوان کرکٹرز کے کھیل میں بہتری آئے، سپورٹس بورڈ پنجاب کرکٹ کے فروغ کے لئے ہر طرح سے تعاون کے لئے تیار ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب نے سپورٹس کے فروغ کے لئے اہم اقدامات کئے ہیں

حال ہی میں سپورٹس بورڈ پنجاب نے 8سال بعد پنجاب گیمز بحال کی ہیں، سپورٹس کے فروغ کے لئے ہم کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان سپورٹس کی جانب آئیں اور اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کا نام روشن کرسکیں، ڈائریکٹر اکیڈمیز پی سی بی مدثر نذر نے پنجاب میں سپورٹس کے فروغ اور ترقی کے لئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے پنجاب میں سپورٹس کے کلچر کو فروغ دیا ہے جس سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔

error: Content is protected !!