نچلی سطح پر فروغ فٹبال کیلئے لیثررلیگز کے ساتھ بھرپور تعاون کرینگے‘ رانا اشرف

نچلی سطح پر فروغ فٹبال کیلئے لیثررلیگز کے ساتھ بھرپور تعاون کرینگے‘ رانا اشرف

گاؤں کی مختلف ٹیمیں بنا کر مقامی کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا جائے گا

فیصل آباد کے 5تا7کھلاڑی ہر سال محکماجاتی ٹیموں کو فراہم کرتے ہیں‘ دیہی فٹبال کو پروموٹ کرینگے

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) لیثررلیگز پاکستان کے 70سے زائد شہروں میں گراس روٹ لیول سے فٹبال کی ترقی کی کوششوں میں مصروف عمل ہے جہاں مقامی آرگنائزرز کے تعاون سے فٹبال کی سرگرمیوں کوجاری رکھا جارہا ہے۔

تاہم اب دیہی سطح پر بھی فیصل آباد، جڑانوالہ، سمندری اور شاہ کوٹ سے منسلک گاؤں میں لیثررلیگز کے مقابلے فیصل آباد کے معروف فٹبال ایڈمنسٹریٹر اورآرگنائزر رانا اشرف کے تعاون سے منعقد کئے جائیں گے۔ نیشنل انٹرسٹی فٹبال چمپئن شپ، ملتان میں لیگز منیجرپاکستان ریاض احمد نے رانا اشرف سے ملاقات کی جو بحیثیت منیجر فیصل آباد ٹیم کے ہمراہ ملتان تشریف لائے تھے۔ انہیں لیثررلیگز کی فٹبال کے فروغ کی کوششوں سے آگاہ کیا گیا

اور انہیں جب یہ بتایا گیا کہ ورلڈ گروپ کے چیئرمین محمود ٹرنک والا شدت سے خواہشمند ہیں کہ لیثررلیگزکا گراس روٹ لیول پر گاؤں، دیہاتوں اور قصبوں میں بھی انعقاد ہو تاکہ وہ کھلاڑی جنہیں شہری علاقوں کے مقابلے میں وہ مراعات اور سہولیات حاصل نہیں اور باصلاحیت ہونے کے باوجود انہیں اپنے ٹیلنٹ کو نمایاں کرنے کے مواقع میسر نہیں آرہے ہیں انہیں کھیل کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ رانا اشرف نے بتایا کہ ہمارے ملک میں فٹبال کا سسٹم نہ ہونے کے باعث دیہی اور گاؤں کی سطح پر بہترین ٹیلنٹ ہونے کے باوجود منظر عام پر نہیں آرہا ہے لیکن لیثررلیگز کے اس پروگرام سے انہیں ان کے خوابوں کی تعبیر مل جائے گی۔ رانا اشرف نے بتایا کہ ہم نے گاؤں کی سطح پر اپنا اسٹرکچر بنایا ہوا ہے اور انٹر ولیج فٹبال ٹورنامنٹ کا فلڈ لٹ میں انعقاد ہوتا ہے

جس کیلئے ہم نے رائے انتخاب کو دیہی ایسوسی ایشن کا صدر بنایا ہوا ہے جو ہر طرح سے ہمارے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔ہر سال 5تا6کھلاڑی محکماجاتی ٹیموں کو فراہم کرتے ہیں۔حال ہی میں ماشا یونائیٹڈ کے نام سے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جوپاکستان فٹبال فیڈریشن سے رجسٹرڈہے اوراس سال‘بی‘ ڈویثرن لیگ میں بھی شرکت کرے گی۔ قبل ازیں بھٹی یونائیٹڈ اور پی ایم سی کی ٹیمیں‘بی‘ ڈویثرن لیگ کا حصہ رہی ہیں۔اب ہم لیثررلیگز کے فارمیٹ کے مطابق فیصل آباد سے منسلک مختلف گاؤں میں ٹیموں کی تشکیل کے بعد ان کی لیگز کرائیں گے۔ ہر گاؤں کی 2ٹاپ ٹیموں کو انٹرولیج ٹورنامنٹ میں شامل کرکے ایک بیسٹ ٹیم سامنے آئے گی جو فیصل آباد کی سٹی چمپئن سے مقابلہ کرے گی۔

بعدازاں فیصل آباد کی ایک ٹیم لیثررلیگز انٹراسٹی چمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔انٹرا سٹی کی فاتح نیشنل چمپئن شپ اورنیشنل چمپئن شپ کی فاتح ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرے گی۔رانا اشرف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اونچی فٹبال کھیلی جاتی ہے لیکن لیثررلیگز ایونٹ میں ٹیموں کی شرکت سے پنجاب کی فٹبال ٹیکنیکل اور اسکل فل ہوجائے گی کیونکہ اسمال سائیڈڈ فٹبال میں گراؤنڈ چھوٹا ہوتا ہے اور گیند کو نیچے رکھنے کے ساتھ شارٹ پاسز کا استعمال ہوتا ہے

اور ڈی ایریا سے باہر کھلاڑی کو شوٹ کرگیند کو جال میں ڈالناا ہوتا ہے۔ مذکورہ تینوں چیزوں کی پریکٹس اور اس کے استعمال سے پنجاب کے کھلاڑیوں میں واضح تبدیلی آئے گی اور ان کے کھیل میں نکھار پیدا ہوگا۔رانا اشرف کا کہنا تھا کہ میری خواہش کہ لیثررلیگز کے فروغ فٹبال کے اس شاندار پروگرام کو پاکستان فٹبال فیڈریشن کی سرپرستی حاصل ہونا چاہیے تاکہ اس سسٹم کو قانونی حیثیت بھی حاصل ہو اور پورے سال اسطرح کے ایونٹ تواتر کے ساتھ ملک بھر میں آرگنائز ہوتے رہیں۔

error: Content is protected !!