ڈیپارٹمنٹل ویمنز ٹی ٹونٹی چیمپئن شپ،پی سی بی الیون کی جیت

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ میں سی بی الیون نے پاکستان سٹیٹ بنک کی ٹیم کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے سٹیٹ بنک کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنائے، ارم جاوید ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 65 رنز ناقابل شکست رہی

صباء نذیر نے 19 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پی سی بی الیون نے مطلوبہ ہدف 17 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ جویریہ رؤف نے چار چوکوں کی مدد سے 52 رنزبنائے، اممہ سہیل نے 5 چوکوں سے 41 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، انجم آمیں نے 11 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ پی سی بی الیون کی صباء نذیر کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

error: Content is protected !!