ورلڈ کپ ; ایک اور اپ سیٹ نیدرلینڈ نے جنوبی افریقہ کو کچل دیا ‘ رپورٹ اصغر علی مبارک

 

 

 

 

ورلڈ کپ ; ایک اور اپ سیٹ نیدرلینڈ نے جنوبی افریقہ کو38رنزسے ہرا دیا۔

..اصغرعلی مبارک….

 

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میچ میں ایک اور اپ سیٹ نیدرلینڈ نے جنوبی افریقہ کو کو38رنزسے ہرا دیا۔آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں دوسرا اپ سیٹ ہوا ہے،

نیدرلینڈز کی شاندار بولنگ کی بدولت جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 42.5 اوورز میں 207 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ اس سے قبل گزشتہ دنوں افغانستان نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو شکست دی تھی۔

نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 38 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔
جنوبی افریقا کی ٹیم نیدرلینڈز کے 246 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 42.5 اوورز میں207 رنز بناسکی، ڈیوڈ ملر 43 رنز بناکر نمایاں رہے۔نیدرلینڈز نے گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی جنوبی افریقا کو اپ سیٹ شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا تھا۔

جنوبی افریقا اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ دھرمشالا میں ہماچل پردیش کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں صبح سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔

میچ کا ٹاس جنوبی افریقا نے جیتا اور بولنگ کا انتخاب کیا، البتہ موسم کی وجہ سے میچ کی فی اننگ 43 اوورز تک محدود کی گئی۔

نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 245 رنز اسکور کیے، کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 78 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔

اس کے علاوہ وین ڈر میروی نے 29، تیجا نیدا منرو 20 اور آریان دت نے 23 رنز بنائے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے لونگی نگیٹی ، مارکو جانسن اور کگیسو رباڈا کی 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔

نیدرلینڈز کے 246 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم شروعات سے ہی مشکلات کا شکار رہی، 89 کے مجموعی اسکور پر 5 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔

کپتان باووما 16، ڈی کوک 20، وینڈر ڈوسن 4، مارکرم 1 اور کلاسن 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
اس کے علاوہ جانسن 9 ، ڈیوڈ ملر 43، کوئزے 22 اور رباڈا 9 رنز اسکور کر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے جبکہ مہاراج نے 40 رنز بنائے۔

دونوں ٹیمیں آج ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ کھیل رہی تھیں، جنوبی افریقا کو 2 میچز میں مسلسل کامیابی جبکہ نیدرلینڈز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 246 رنز کا ہدف دے دیا۔ دھرمشالا میں ہماچل پردیش کرکٹ اسٹیڈیم میں نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 245 رنز اسکور کیے، کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 78 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔

اس کے علاوہ وین ڈر میروی نے 29، تیجا نیدا منرو 20 اور آریان دت نے 23 رنز بنائے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے لونگی نگیٹی ، مارکو جانسن اور کگیسو رباڈا کی 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔

 

 

 

error: Content is protected !!