کامران کا قومی ٹیم میں آنا کیوں مشکل؟وقار یونس نے بڑی وجہ بتا دی

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ مایوس کن فیلڈنگ کی وجہ سے کامران اکمل کا قومی ٹیم میں منتخب ہونا مشکل ہے۔سابق فاسٹ بولر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ مایوس کن فیلڈنگ کی وجہ سے کامران اکمل کا قومی ٹیم میں منتخب ہونا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ انھیںصرف بطور سرفراز احمد بیک اپ ہی منتخب کیا جاسکتا ہے۔وقار یونس نے مزید کہاکہ میں یہاں واپسی پر خوش ہوں، اس اسٹیڈیم پر ایک بار پھر غیرملکی کرکٹرز کو ایکشن میں دیکھنا بہت ہی اچھاہوگا۔واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اتوار کو پشاورزلمی سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم پر پی ایس ایل کا فائنل کھیلے گی، یہ وہی وینیو ہے جہاں پر 30 برس قبل وقاریونس نے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا۔

error: Content is protected !!