کیریبین پریمئر لیگ،،ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی جیت

کنگسٹن (سپورٹس لنک رپورٹ) کیریبین پریمئر لیگ میں ویسٹ انڈین آل رائونڈ ڈیرن براوو نے ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کو فتح دلادی، البتہ وہ اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے۔ سینٹ لوشیا کی ٹیم کو ایک اور ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ ڈیرن سیمی اسٹیڈیم میں اسے مسلسل چوتھی شکست ہوگئی ہے۔ ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز نے میک کولم اور ڈیرن براوو کی شاندار بیٹنگ کی مدد سے5 وکٹ سے کامیابی سمیٹ لی، ڈیوڈ وارنر کی ناقابل شکست 72رنز کی شاندار اننگز کی بدولت ناکام ٹیم نے 2 وکٹ پر 212 رنز بنائے۔ فاتح ٹیم نے ہدف آخری بال پر 5 وکٹ گنوا کر حاصل کرلیا۔ میک کولم کے 68اور براوو نے 94رنز ناٹ آئوٹ اسکور کیے۔

error: Content is protected !!