سجاس اور سجال + ایمرا کے درمیان کھیلا گیا میچ دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد سجال+ ایمرا الیون نے جیت لیا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) سجاس اور سجال + ایمرا کے درمیان کھیلا گیا میچ دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد سجال+ ایمرا الیون نے ایک دنز سے جیت لیا۔ میچ کے موقع پر سجال کے صدر و سیکریٹری اور ایمرا کے صدر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔۔۔ تفصیلات کے مطابق ایمرا اور سجال کے مشترکہ تعاون سے لاہور کے دورے پر آئی ہوئی سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے درمیان آل پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فرینڈ شپ کرکٹ سیریز کے پہلے میچ کا انعقاد کیا گیا دوستانہ کرکٹ میچ الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی الیون اور سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی سندھ الیون الیون کے درمیان ٹاؤن شپ وائیٹس کی گراؤنڈ میں کھیلا گیا جس میں ٹاس جیت کر مہمان ٹیم سجاس نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا پہلے کھیلتے ہوئے سجال +ایمرا الیون نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے ایمرا کی جانب سے ندیم بسرا نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 79 رنز کی اننگ کھیلی کپتان عبدالقادر خواجہ نے 67 رنز کی خوبصورت انگز کھیلی جبکہ قاسم ملک نے 22 رنز کی اننگ کھیلی سجاس کی جانب سے شہزادہ معین نے 21 رنز دے کر2 وکٹیں، محسن اور طارق حسین نے 1, 1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دیکھائی

مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں سجاس کی ٹیم ناکام رہی اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1 رنز مییچ ہار گئی سجاس کی جانب سے بدیعاازمان نے 60 ، سلمان خان نے 34 طارق حسین نے 26 اور شاہد انصاری نے 24 رنز کی اننگ کھیلی ایمرا کی جانب سے عمران سہیل نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں 12 رنز کو روک کر جیت میں اہم قرار ادا کیا جبکہ عبدالقادر خواجہ ، ندیم بسرا شاکر اعوان اور قاصم نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دیکھائی میں آف دی میچ کا ایوارڈ آل راؤنڈر کارکردگی پر میں آف دی میچ کا ایوارڈ ندیم بسرا کو دیا گیا جبکہ سجاس کی جانب سے شابدار آل راونڈر کھیل پر طارق حسین بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

error: Content is protected !!