کرکٹ

کرکٹ کا باس بننے کیلئے جے شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ ہی بدلنے کا فیصلہ کرلیا

کرکٹ کا باس بننے کیلئے جے شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ ہی بدلنے کا فیصلہ کرلیا

ویب ڈیسک ; انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سربراہ جے شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں بڑی تبدیلی کا عندیہ دے دیا ہے، جس کے تحت آئندہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2027-2029 کے دوران چار روزہ ٹیسٹ میچز متعارف کرانے کی منظوری دی جا سکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جے شاہ نے یہ بات ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے حالیہ فائنل کے موقع پر کہی، جہاں انہوں نے تجویز دی کہ مخصوص سیریز کو چھوڑ کر باقی تمام ٹیسٹ میچز چار دن تک محدود کیے جا سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ جیسی بڑی ٹیموں کو ایشز، بارڈر-گواسکر ٹرافی اور اینڈرسن-ٹنڈولکر ٹرافی جیسی روایتی سیریز کے لیے پانچ روزہ ٹیسٹ میچز کھیلنے کی اجازت ہوگی۔

جے شاہ کا کہنا ہے کہ چار روزہ ٹیسٹ میچز کی منظوری سے چھوٹے ممالک کو فائدہ ہوگا، کیونکہ وہ تین میچوں کی سیریز تین ہفتوں سے بھی کم مدت میں مکمل کر سکیں گے، جس سے مالی اور انتظامی مسائل میں بھی کمی آئے گی۔

چار روزہ ٹیسٹ میچز کے لیے نئی پلئینگ کنڈیشنز کے تحت ہر دن 98 اوورز کا کھیل رکھا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق اس تبدیلی کا اطلاق 2027 سے 2029 کے ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل سے متوقع ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!