

آل خیبر پختونخوافل کنٹیکٹ جونئیر کراٹے چیمپئن شپ ہیڈ کوارٹر پشاور نے جیت لی
پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ) آل خیبر پختونخوافل کنٹیکٹ جونیئر کراٹے چیمپئن شپ ہیڈ کوارٹر پشاور نے جیت لی، ڈسٹرکٹ سوات نے دوسری جبکہ پروفیشنل اکیڈمی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر سوات عبید اللہ،سوات سٹی مئیر کےپی ایس وقار باباخیل اور خیبر پختونخوا فل کنٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کےصدر شیہان صاحبزادہ الہادی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
چیمپئن شپ سٹی مئیر سوات سپورٹس میلہ میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس سوات کے زیر انتظام اور خیبر پختونخواہ فل کنٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کی نگرانی میں منعقد ہوئی جس میں صوبے کے مختلف علاقوں سے ٹیموں نے حصہ لیا۔
نتائج کے مطابق 25 کلو گرام میں مندنی چارسدہ کے مبشرنے پہلی ،ہیڈ کوارٹر پشاور کے احسان اللہ نے دوسری اور یحییٰ ہادی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
30 کلو گرام میں ہیڈ کوارٹر گلبہار پشاور کے محمد سنان نے گولڈ،احمد عباس نے سلور اور بن یامین نے برونز، 40 کلو گرام میں صحیب نے گولڈ،ہیڈ کوارٹرپشاور کے عبد الرحمان نے سلور،مندنی کے حماس نے برونز،
50کلو گرام میں عبد المالک نے گولڈ ،سوات کے محمد راسان نے سلور جبکہ سوات کےحبیب اللہ نے برونز، 55کلو گرام میں سوات کے جان محمد نے گولڈ،پشاور کے مرتضی ٰنے سلور،ہیڈ کوارٹر کے گلزار نے برونز، 60 کلو گرام میں پروفیشنل اکیڈمی کے ذیشان نے گولڈ،چارسدہ کے اسامہ ہمایون نے سلور اور سوات کے عرفان نے برونز،
70 کلو گرام میں ہیڈ کوارٹر گلبہار پشاور کے ابوبکر نے گولڈ ،محمد رضا نے سلور،دیر کے احمد جان نے برونز، اوپن ویٹ میں پروفیشنل اکیڈمی کے یاسین احمدزئی نے گولڈ ،ہیڈ کوارٹر پشاور کے منھاج الدین نے سلور اور سوات کے انس نے برونزمیڈلز جیتے۔
ریفری پینل میں محمد یاسین ،نثارشنواری، شاہد انور ،خورشید شباب ،شمس العارفین ،اعزاز اللّہ صافی ،ایاز،انس عالم مندنی شامل تھے۔



