Games

فاطمہ نسیم پاکستان کیلیے سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والی خاتون کھلاڑی بن گئیں

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے آٹھواں عالمی ریکارڈ منظور کر لیا

فاطمہ نسیم پاکستان کیلیے سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والی خاتون کھلاڑی بن گئیں

12 سالہ فاطمہ نسیم پاکستان کے لیے سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والی فیمیل کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کرلیا

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے آٹھواں عالمی ریکارڈ منظور کر لیا

گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے تصدیقی ایمیل موصول ہوگئ

ورلڈ ریکارڈ ویب سایئڈ پر اپڈیٹ کر دیا گیا

تفصیلات کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈ کے عالمی دن کے موقع پر افاطمہ نسیم نے دونوں ہاتھوں میں انڈا پکڑ کر غباروں کو پھاڑنے کا عالمی ریکارڈ بنایا

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے فاطمہ نسیم کو کم سے کم 70 بلون کا کا ہدف دیا تھا جس کو فاطمہ نے باآسانی حاصل کر لیا اور 30 سیکنڈ میں اپنے ہاتھوں میں انڈا پکڑ کر 76 بلون کو پھاڑ ڈالا اور انڈا نہیں ٹوٹنے دیا

فاطمہ نسیم 4 مرتبہ بھارت کو شکست دے چکی جبکہ کے حال ہی میں عالمی شہرت یافتہ لبرٹی باروس کو شکست دی تھی فاطمہ نسیم کو دنیا کے مشکل ترین ریکارڈ توڑنے کا اعزاز حاصل ہے

اس سے قبل وہ دونوں ہاتھوں میں انڈا پکڑ کر فل ایکسٹینشن پنچ کا ریکارڈ اپنے نام کر چکی ہیں جبکہ دونوں ہاتھوں سے کہنیاں مارنے کا ریکارڈ بھی فاطمہ کے پاس ہے جبکہ اسٹرچنگ مقابلوں میں بھی فاطمہ نسیم نمبر ون ہیں

واضح رہے گنیز ورلڈ کے عالمی دن کے موقع پر پوری دنیا سے عالمی ریکارڈ بنایئں جاتے ہیں اور اس موقع دنیا کے بہترین اور سلیکٹڈ لوگوں کو موقع دیا جاتا ہے

فاطمہ نسیم پاکستان کے لیے سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والےراشد نسیم کی صاحبزادی ہیں
وہ واحد پاکستانی ہیں جو بغیر کسی حکومتی سرپرستی کے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔

فاطمہ نسیم کا کہنا تھا: خواہش ہے کہ کبھی میری محنت کو حکومتی سطح پر سراہا جائے۔” تاکہ مزید ہمت، جذبہ اور عزم کے ساتھ محنت کر سکوں.

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!