دیگر سپورٹس

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کی ہنگامی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کی ہنگامی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

کراچی ; پاکستان نیٹ بال فیڈریشن (پی این ایف) کی ہنگامی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس چیئرمین پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان آئی جی پی (ر) کی زیر صدارت منعقد ہوا،

جس میں پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی جانب سے فیڈریشن کے سابقہ اور موجودہ عہدیداران سے متعلق کیے گئے فیصلے پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں اس امر پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے بعض افسران جان بوجھ کر پاکستان میں نیٹ بال کے فروغ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے مالی معاملات کا ہر سال آئی کیپ (ICAP) سے رجسٹرڈ آڈیٹرز کے ذریعے باقاعدہ آڈٹ کرایا جاتا رہا ہے اور سال 2009 سے 2025 تک کی تمام آڈٹ رپورٹس پاکستان اسپورٹس بورڈ کو جمع کرائی جا چکی ہیں جو ریکارڈ پر موجود ہیں۔

یہ رپورٹس ماضی میں پی ایس بی کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب رہی ہیں۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ پی ایس بی کسی بھی مبینہ بے ضابطگی کی جانچ اپنے ہی ریکارڈ کا جائزہ لے کر کر سکتا ہے۔

ایگزیکٹو کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں متفقہ طور پر پاکستان اسپورٹس بورڈ کے فیصلے کو مسترد کر دیا گیا، جس میں فیڈریشن کے موجودہ اور سابقہ عہدیداران کے خلاف کی گئی کارروائیاں شامل ہیں۔ اجلاس نے اس فیصلے کو غیر منصفانہ، جانبدارانہ اور امتیازی رویے پر مبنی قرار دیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن پاکستان اسپورٹس بورڈ کے اس فیصلے کو معزز عدالت میں چیلنج کرے گی اور اپنے قانونی حق کے تحت انصاف کے حصول کے لیے رجوع کیا جائے گا۔

ایگزیکٹو کمیٹی نے مشاہدہ کیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران پی ایس بی کے نامناسب رویے کے باعث ملک بھر میں نیٹ بال کے کھیل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ پی ایس بی نے نیشنل نیٹ بال چیمپئن شپ کے انعقاد کے لیے سہولیات اور تعاون فراہم نہیں کیا،

بلا جواز پابندیاں عائد کیں، کراچی میں واقع پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے دفتر اور پی این ایف ایلیٹ اکیڈمی کو بند کرایا، ایشین مینز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی شرکت میں سہولت فراہم نہیں کی اور گزشتہ دو برسوں سے گرانٹس بھی روک رکھی ہیں۔

اجلاس میں فیڈریشن کے عہدیداران کو مستعفی ہونے پر مجبور کرنے کے لیے مبینہ دباؤ ڈالنے کے حربوں کی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ اس کے برعکس قومی یوتھ ٹیم کی کوریا میں منعقدہ ایشین یوتھ پلیٹ ڈویژن چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کامیابی کو سراہا جانا چاہیے تھا۔

ایگزیکٹو کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے مینز اور ویمنز نیشنل چیمپئن شپس فروری میں کراچی میں منعقد کی جائیں گی، جبکہ قومی ٹیم آئندہ ایشین ویمنز نیٹ بال چیمپئن شپ (ہانگ کانگ) میں بھی شرکت کرے گی۔

اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن اولمپک چارٹر کے مطابق کام کر رہی ہے اور تمام متعلقہ اتھارٹیز کا احترام کرتی ہے۔

آخر میں پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے عہدیداران نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن، نیٹ بال کے عہدیداران اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے دسمبر میں منعقد ہونے والے 35ویں نیشنل گیمز 2025 میں نیٹ بال کو شامل کیا

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!