کرکٹ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تازہ رینکنگ کےمطابق ٹیسٹ بولرز میں جسپریت بمرا کا پہلا نمبر ہے،

آسٹریلیا کے مچل اسٹارک ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبرپرآگئے

جبکہ پاکستان کے اسپنرنعمان علی 2 درجے بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کرکٹرز کی تازہ رینکنگ جاری کردی ہے جس میں ٹیسٹ بولرز اور بیٹرز کی درجہ بندی میں نمایاں تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔

آئی سی سی کی نئی فہرست کے مطابق ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے جسپریت بمرا بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں، جبکہ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک ایک درجہ بہتری کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

پاکستان کے اسپنر نعمان علی نے شاندار کارکردگی کے باعث 2 درجے ترقی حاصل کرتے ہوئے تیسری پوزیشن پر جگہ بنا لی ہے۔

دیگر بولرز میں آسٹریلیا کے گس ایٹکنسن نے 3 درجے ترقی کے بعد ساتواں نمبر حاصل کیا، جبکہ انگلینڈ کے برائیڈن کرس 6 درجے بہتری کے ساتھ 23 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اس وقت 24 ویں نمبر پر ہیں، محمد عباس 28 ویں جبکہ ساجد خان 29 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

انگلینڈ کے جوش ٹونگ نے 13 درجے ترقی حاصل کرتے ہوئے 30 ویں نمبر پر جگہ بنائی ہے۔

ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ سرفہرست ہیں، جبکہ ان کے ہم وطن ہیری بروک نے 3 درجے ترقی کے بعد دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

پاکستان کے سعود شکیل نے بھی ایک درجہ بہتری کے ساتھ نویں نمبر پر اپنی جگہ بنا لی ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!