کرکٹ

ارشد سلطان راجہ میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ یونائیٹڈ اسپورٹس کے نام

مہمان خصوصی چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللّٰہ نے انعامات تقسیم کئے ۔

ارشد سلطان راجہ میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ یونائیٹڈ اسپورٹس کے نام

مہمان خصوصی چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللّٰہ نے انعامات تقسیم کئے ۔

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) ارشد سلطان راجہ میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل سنگم کرکٹ گراؤنڈ پر یونائیٹڈ اسپورٹس کرکٹ کلب اور جناح کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا،

جس میں یونائیٹڈ اسپورٹس نے جناح کرکٹ کلب کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جناح کرکٹ کلب نے مقررہ اوورز میں 255 رنز بنائے۔

غالب محمود نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 68 گیندوں پر 97 رنز اسکور کیے، جس میں 16 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، جبکہ نعمان اللہ نے 72 گیندوں پر 97 رنز بنائے اور اپنی اننگز میں 15 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

یونائیٹڈ اسپورٹس کی جانب سے فاضل اللہ نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں 256 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یونائیٹڈ اسپورٹس کرکٹ کلب نے 5 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔

شہریار اظہر نے صرف 23 گیندوں پر 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 9 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ احمد اللہ نے 26 گیندوں پر 40 رنز بنائے اور 6 چوکے اور 2 چھکے لگائے،

جبکہ عبدالہادی نے 47 گیندوں پر 64 رنز اسکور کرتے ہوئے 7 چوکے لگائے۔ محب عمران نے 31 گیندوں پر 35 رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔جناح کرکٹ کلب کی جانب سے توصیف اکبر نے 30 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،

تاہم ان کی کارکردگی ٹیم کو فتح نہ دلا سکی۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی گلبرگ ٹاؤن کے چیئرمین نصرت اللہ تھے، جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

اس موقع پر چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی آر سی اے کراچی خالد نفیس نے گلبرگ ٹاؤن کے چیئرمین سے گراؤنڈ اور کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے گفتگو کی اور آر سی اے کراچی کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا،جس پر نصرت اللہ نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اختتامی تقریب میں آر سی اے کراچی کے اسسٹنٹ سیکریٹری وصال انصاری، سیکریٹری زون دو سید نصرت اللہ، جمال انصاری صدر سنگم کرکٹ کلب، محمد افضل شعری سابق ممبر ایگزیکٹو کونسل اور ٹورنامنٹ کوآرڈینیٹر کے سی سی اے،

ریحان صدیقی سابق سیکریٹری زون دو، محمد احمد نقوی اسسٹنٹ سیکریٹری کراچی ریجن، ایاز منشی سابق اسپورٹس ڈائریکٹر کے ڈی اے، نصرت محبوب سابق صدر کے سی سی اے زون ٹو آر سی اے کراچی سمیت دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!