
علامہ اقبال پولو کپ ; ماسٹر پینٹس اور ایف جی /دین کی ٹیمیں فاتح رہیں
ؑلاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) جناح پولو فیلڈز میں چھٹا علامہ اقبال پولو کپ 2025ء سپانسرڈ بائی ماسٹر پینٹس جو کہ صوفی حارث مرحوم کی یاد میں منعقد کیا جا رہا ہے کے دوسرے روز دو اہم میچز کھیلے گئے
جن میں ماسٹر پینٹس اور ایف جی /دین کی ٹیمیں فاتح رہیں۔ سرد موسم میں میچز دیکھنے کیلئے پولو سے پیار کرنے والے کھلاڑی گراؤنڈ میں موجود تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری کلب میجر عادل سلطان راؤ (ر) اور دیگر بھی موجود تھے۔
پہلے میچ میں ماسٹر پینٹس نے پی بی کی ٹیم کو 7-4.5 سے ہرا دیا۔ عامر رضا بہبودی نے چار گول، صوفی محمد عامر، صوفی ہارون بن حارث اور محمد علی ملک نے ایک ایک گول سکور کیا۔
پی بی کی طرف سے بلال حئی اور احمد علی ٹوانہ نے دو دو گول سکور کیے۔ دوسرے میچ میں ایف جی /دین کی ٹیم نے ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم کو 8.5-6 سے ہرا دیا۔
ایف جی /دین کی طرف سے راجہ میکائل سمیع نے چار، ثاقب خان خاکوانی نے تین اور فرہاد محمد شیخ نے ایک گول سکور کیا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے راجہ جلال ارسلان نے چار، میر شعیب احمد اور میر حذیفہ احمد نے ایک ایک گول سکور کیا۔



