کرکٹ

آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستانی اسپنرز کا انوکھا کارنامہ

آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستانی اسپنرز کا انوکھا کارنامہ

پاکستانی اسپنرز نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں نیا سنگِ میل عبور کر لیا ہے، جہاں پہلی بار قومی ٹیم کی جانب سے ایک اننگز کی تمام 10 وکٹیں اسپن بولرز نے حاصل کیں۔

لاہور میں کھیلے گئے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 90 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 198 رنز بنائے، جبکہ آسٹریلوی ٹیم 16ویں اوور میں 108 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔

اس میچ میں آسٹریلیا کی تمام وکٹیں پاکستانی اسپنرز نے حاصل کیں۔ ابرار احمد اور شاداب خان نے 3، 3، عثمان طارق نے 2 جبکہ صائم ایوب اور محمد نواز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ ٹی ٹوئنٹی تاریخ میں مجموعی طور پر دسواں موقع ہے جب کسی اننگز کی تمام وکٹیں اسپنرز نے حاصل کیں، جبکہ فل ممبر ممالک کے درمیان یہ صرف دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل 2022 میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف فلوریڈا میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!