
عاصم خان نے ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
(ویب ڈیسک) پاکستان کے عاصم خان نے ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عاصم خان نے ہانگ کونگ میں ہونیوالا ورلڈ چیمپئن شپ ایشین کوالیفائر ایونٹ جیت کر ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کیا۔
ایونٹ کے فائنل میں عاصم خان نے ملائشیا کے جوکم چواہا کو تین دو سے ہرایا۔ان کی جیت کا اسکور 3-11،11-13، 11-9،11-3، 10-12 رہا۔
خیال رہے کہ ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کیلئے پاکستان کے نور زمان اور محمد اشعب پہلے ہی کوالیفائی کر چکے ہیں۔
ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ 8 سے 16 مئی تک مصر میں کھیلی جائے گی۔



