کراچی میں منعقدہ انڈر 19 ویمنز سکلز اینڈ فٹنس کیمپ اختتام پذیر
، ملک بھر سے 30 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

کراچی میں منعقدہ انڈر 19 ویمنز سکلز اینڈ فٹنس کیمپ اختتام پذیر،
ملک بھر سے 30 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
کراچی ; کیمپ کے دوران کیچنگ، گراؤنڈ فیلڈنگ، تھرونگ ایکیوریسی اور فیلڈ اویئرنس پر خصوصی توجہ دی گئی۔ کیمپ میں پاور ہٹنگ، ماڈرن ڈے بیٹنگ اور مثبت مائنڈ سیٹ پر بھی خصوصی کام کیا گیا۔
کیمپ میں یارکرز، سلو ڈلیوریز، وائیڈ یارکرز اور ٹارگٹ بولنگ پر خصوصی پریکٹس کروائی گئی۔
کیمپ کوچ محمد مسرور کیمپ کے مطابق کیمپ کے اختتام تک کھلاڑیوں کی فٹنس، اعتماد اور ذہنی تیاری میں نمایاں بہتری آئی انہوں بیائا کہ بعض کھلاڑیوں کے لیے یہ پہلا انڈر 19 کیمپ تھا،
کیمپ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے سیکھنے کا موقع ثابت ہوا اور موجودہ کھلاڑی مستقبل میں پاکستان کے لیے بہتر نتائج دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
محمد مسرورکے مطابق کیمپ کا بنیادی مقصد فیلڈنگ سٹینڈرڈ، ماڈرن بیٹنگ اور گیم اویئرنس کو بہتر بنانا تھا کھلاڑیوں نے کیمپ کے دوران بتدریج بہتری دکھائی، مزید کیمپس سے انٹرنیشنل معیار حاصل کیا جا سکتا ہے



