کرکٹ

عالیہ ریاض کے کرکٹر بننے کے پیچھے چھپے اصل ہیروز کون ؟

‏شاہد آفریدی کے چھکے اور وسیم اکرم کا غصہ! عالیہ ریاض کے کرکٹر بننے کے پیچھے چھپے اصل ہیروز:

اپنے کرکٹنگ آئیڈیلز کا تذکرہ کرتے ہوئے عالیہ ریاض نے بتایا کہ جب وہ چھوٹی تھیں تو پاکستان کے دو عظیم آل راؤنڈرز شاہد خان آفریدی اور سلطان آف سوئنگ وسیم اکرم کی کرکٹ سے بے حد متاثر تھیں۔

وہ شاہد آفریدی کے جارحانہ اندازِ بیان، بے باک بلے بازی اور فلک شگاف چھکوں کو دیکھ کر بے حد لطف اندوز ہوتی تھیں، جبکہ دوسری طرف وسیم اکرم کی جادوئی بائولنگ، میدان میں ان کے روایتی غصے اور شاندار جارحیت کو دیکھ کر وہ دنگ رہ جاتی تھیں۔

عالیہ ریاض نے اعتراف کیا کہ انہی دو لیجنڈز کے کھیل کو دیکھ کر ان کے دل میں کرکٹ کا شوق پروان چڑھا اور انہوں نے باقاعدہ طور پر میدان کا رخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!