کرکٹ

پی سی بی کا بڑا ایکشن، حمزہ نذر پر 2 سال کی پابندی اور 10 لاکھ روپےجرمانہ عائد

پی سی بی کا بڑا ایکشن، حمزہ نذر پر 2 سال کی پابندی اور 10 لاکھ روپےجرمانہ عائد

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ڈومیسٹک کرکٹر حمزہ نذر کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔ پی سی بی نے حمزہ نذر پر دو سال کی پابندی عائد کرنے کے ساتھ 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی کر دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق حمزہ نذر پر عائد پابندی کا اطلاق تمام ڈومیسٹک اور بین الاقوامی کرکٹ سرگرمیوں پر ہوگا، جس کے دوران وہ کسی بھی سطح کی کرکٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ حمزہ نذر کے خلاف یہ کارروائی ویزا درخواست کے دوران فراہم کی گئی معلومات سے متعلق تحقیقات کے بعد کی گئی۔ انکوائری میں سامنے آیا کہ کرکٹر نے مکمل اور درست معلومات فراہم نہیں کیں،

جبکہ بعض اہم حقائق چھپانے اور گمراہ کن معلومات دینے کا معاملہ بھی سامنے آیا۔معاملے کی تحقیقات کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی،

جس نے حمزہ نذر کا مؤقف سنا اور تمام شواہد کا جائزہ لینے کے بعد اپنی سفارشات پیش کیں،

جن کی بنیاد پر پی سی بی نے پابندی اور جرمانے کا فیصلہ کیا۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ غلط بیانی، حقائق چھپانے اور گمراہ کن معلومات فراہم کرنے جیسے معاملات کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جاتا ہے،

کیونکہ ایسے اقدامات پاکستان کرکٹ کی ساکھ، پیشہ ورانہ اصولوں اور شائقین کے اعتماد کو متاثر کرتے ہیں۔

بورڈ نے واضح کیا کہ پاکستان کرکٹ سے وابستہ کسی بھی فرد کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پی سی بی کی جانب سے حمزہ نذر کے خلاف کارروائی کو کرکٹ معاملات میں شفافیت اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!