انگلینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کو 119 رنز سے شکست دے دی
255 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی بیٹنگ لائن انگلش بولرز کے سامنے زیادہ مزاحمت نہ کرسکی اور پوری ٹیم 19ویں اوور میں 135 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ نے سری لنکا کو 119 رنز سے شکست دے دی
ساؤتھمپٹن: انگلینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو 119 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔
روز باؤل میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور کیا۔
کپتان ہیری بروک نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 49 گیندوں پر ناقابل شکست 114 رنز کی اننگز کھیلی۔ یہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ان کی دوسری سنچری ہے۔
جوز بٹلر نے بھی عمد بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 44 گیندوں پر 80 رنز بنائے۔ بروک اور بٹلر نے مل کر 60 گیندوں پر 128 رنز کی شاندار شراکت قائم کی، جس کی بدولت انگلینڈ نے بڑا ہدف ترتیب دیا۔
255 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی بیٹنگ لائن انگلش بولرز کے سامنے زیادہ مزاحمت نہ کرسکی اور پوری ٹیم 19ویں اوور میں 135 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔؎



