
پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو 200 رنز سے شکست دے کر سیریز 3-1 سے جیت لی
وِرمزلی (پی پی اے) پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے چار میچوں کی سیریز کے چوتھے یوتھ ون ڈے میں انگلینڈ انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو 200 رنز سے شکست دے کر سیریز 3-1 سے اپنے نام کرلی
سر پال گیٹی گراؤنڈ وِرمزلی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 350 رنز بنائے یوسف 80 عثمان 79 جہانگیر 79 اور حسین 63 رنز کے ساتھ نمایاں رہے
انگلینڈ کی جانب سے علی نے 2 جبکہ حارث اور البرٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی351 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ انڈر 19 کرکٹ ٹیم 20.4 اوورز میں 150 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی
البرٹ نے 24 گیندوں پر 46۔محمد نے 20 گیندوں پر 32 نیلسن نے 25 گیندوں پر 21 اور بومن نے 22 گیندوں پر 21 رنز بنائے پاکستان کی جانب سے حسین نے 3 جہانگیر اور نقیب نے 2،2 جبکہ سیام نے ایک وکٹ حاصل کی
یوں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے چوتھا میچ 200 رنز سے جیت کر چار میچوں کی سیریز 3-1 سے اپنے نام کرلی



